برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ نے اسرائیلی خفیہ ادارے کی مانیٹرنگ سرگرمیوں کو اپنی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی کلاؤڈ اور اے آئی سہولتوں تک رسائی بند کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایجنسی فلسطینیوں کی نگرانی کے لیے ایزور استعمال کر رہی تھی اور محض ایک گھنٹے میں 10 لاکھ کالز ریکارڈ کی جاتی تھیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کو شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرتا۔