ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فاتح ٹیم فائنل میں بھارت کے مقابل پہنچے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 16 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے 14 پاکستان اور 2 بنگلادیش نے جیتے۔ کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب کی فارم سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، جبکہ حسن نواز کی شمولیت متوقع ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں حریف کوئی بھی ہو، جیت پاکستان کی ہوگی۔