اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے مگر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔ اعلامیے کے مطابق معاہدے کے نتائج اسرائیلی مفادات سے جڑے ہیں، جن میں جنوب مغربی شام کو فوج سے پاک کرنا اور ڈروز برادری کا تحفظ شامل ہے۔