پاکستان کی جانب سے شکایت کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے گروپ میچ کے بعد یادیو نے سیاسی بیان دیا تھا جس پر پی سی بی نے اعتراض اٹھایا۔
میچ ریفری رچی رچرڈسن معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ بھی کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یادیو کے ریمارکس کھیل کی ساکھ کے منافی قرار دیے گئے ہیں، جس پر ان کے خلاف باضابطہ سماعت اور ممکنہ کارروائی کا امکان ہے۔