ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ہیما مالنی دھرمیندر کی جدائی کے صدمے سے 3 ماہ بعد بھی دل گرفتہ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار Dharmendra کی وفات کو 3 ماہ گزر چکے ہیں، لیکن اُن کی اہلیہ اور معروف اداکارہ Hema Malini اب بھی اس صدمے سے باہر نہیں آ سکیں۔

حال ہی میں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (BAFTA) کی 79 ویں تقریب میں دھرمیندر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہیما مالنی نے کہا کہ دھرمیندر کی مقبولیت عالمی سطح پر تھی اور دنیا بھر میں اُن کے مداح موجود تھے۔

ہیما مالنی نے جذباتی انداز میں بتایا کہ وہ آج بھی اپنے شوہر کی جدائی کو قبول نہیں کر پائیں، ہر لمحہ اُنہیں یاد کرتی ہیں اور خود سے پوچھتی رہتی ہیں کہ کیا وہ واقعی چلے گئے ہیں اور کب دوبارہ ملیں گی۔

یاد رہے کہ نومبر 2025ء میں دھرمیندر کی طبیعت ناساز ہوئی تھی اور بعد ازاں 24 نومبر 2025ء کو 89 برس کی عمر میں اُن کا انتقال ہو گیا۔ اُن کی آخری رسومات ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جہاں اہلِ خانہ اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔