سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیرس کے ایلیسی پیلس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کی جانب سے دیے گئے سرکاری عشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس سے قبل ولی عہد کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ بھی ہوا، جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب میں اعلیٰ فرانسیسی حکام اور سعودی وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔
