معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں، جہاں ان کے بچے بھی موجود تھے۔
چھ دہائیوں پر محیط فنی سفر میں انہوں نے یورپ اور ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کی اور 2002 میں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔
1938 میں تیونس میں پیدا ہونے والی کارڈینیل نے 16 برس کی عمر میں حسن کا مقابلہ جیت کر فلمی دنیا میں قدم رکھا، جس کے بعد وینس فلم فیسٹیول نے ان کے کیریئر کو نیا رخ دیا۔