معروف ہدایت کار و پروڈیوسر وجاہت رؤف نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر کی کامیابی کے پیچھے ان کی انتھک محنت ہے، محض قسمت نہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت نے بتایا کہ ہانیہ ہمیشہ اپنے فن کو نکھارنے میں مصروف رہتی ہیں اور یہی عادت انہیں عالمی سطح پر نمایاں کر رہی ہے۔
شازیہ وجاہت نے کہا کہ ہانیہ کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں، کامیابی مستقل محنت کے بغیر ممکن نہیں۔
وجاہت رؤف نے مزید کہا کہ ہانیہ کی طرح کومل میر اور عینا آصف بھی کم عمری میں بھرپور محنت کر کے نمایاں ہو رہی ہیں۔