ایشیا کپ سپر فور میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد محمد عامر نے حسین طلعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ان کا انتخاب بالکل درست فیصلہ تھا۔
اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، جہاں محمد نواز اور حسین طلعت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ دکھائی۔ میچ کے بعد عامر نے سوشل میڈیا پر ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تو ثابت ہو گیا کہ حسین طلعت کو کھلانا درست فیصلہ تھا۔