ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کو کارآمد اور مثبت قرار دیا۔
اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، قطر، سعودی عرب، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای کے رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر تجاویز پیش کی گئیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔