دبئی کے علاقے البرشاء کی 14 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں فائر فائٹنگ کے لیے پہلی بار جدید ’’شاہین ڈرونز‘‘ استعمال کیے گئے۔
حکام کے مطابق ڈرونز کو خاص طور پر بلند عمارتوں کی آگ بجھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو 1200 لیٹر پانی یا فوم لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واقعے میں رہائشیوں کو بروقت نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔