اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی کورونا اور 2022 کے سیلاب کے دوران تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اجے بنگا کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے بینک کو زیادہ مؤثر ترقیاتی شراکت دار بنانے اور نجی شعبے کے لیے وسائل کی فراہمی پر بھی تعریف کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے حکومت کے جامع اصلاحاتی پروگرام سے آگاہ کیا، جبکہ ورلڈ بینک کے صدر نے ان اقدامات کو مثبت قرار دیا۔