امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اقدامات نے تہران پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی محدود کرنے سے متعلق کانگریس کی قرارداد کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی حکمتِ عملی متاثر ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اہداف کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں اور تمام چیلنجز کے باوجود اپنے منصوبے مکمل کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی سینیٹ نے حال ہی میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کی ہے، جسے اس سے قبل ایوانِ نمائندگان بھی منظور کر چکا تھا۔
