بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی والدہ سری دیوی کی پہنی ہوئی ساڑھی پہن کر مداحوں کو ماضی کی یاد دلا دی۔ ممبئی میں فلم ہوم باؤنڈ کے پریمیئر پر جھانوی نے وہی ساڑھی پہنی جو سری دیوی نے 2017 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی میں زیب تن کی تھی۔
تقریب میں فلم کی کاسٹ سمیت متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئیں۔ یاد رہے، سری دیوی 2018 میں دبئی کے ایک ہوٹل میں انتقال کر گئی تھیں اور بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔