ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

کراچی میں دو مختلف ٹریفک حادثات، 3 افراد جان سے گئے

کراچی میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پنجاب کالونی انڈر پاس کے قریب ہونے والے حادثے میں شدید زخمی شخص بھی اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق متوفیوں کی شناخت ریاض اور اسحاق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کا تعلق پنجاب کے شہر جلال پور سے تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد مزدوری کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث ٹرک کا ڈرائیور اور اس کا معاون موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر گارڈن کے علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے خاتون کی شناخت طاہرہ کے نام سے کی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔