ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

لاہور میں مشکوک گاڑی سے لاش برآمد، تفتیش جاری

لاہور کے رنگ روڈ کے قریب سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی سے ایک سب انسپکٹر کی وردی بھی برآمد ہوئی ہے، جس کے باعث مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کا تعلق پولیس سے نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق دھرم پورہ کے علاقے سے ہے، جبکہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔