ذات صلة

جمع

سعودی عرب کا لبنان سے برآمدات کی بحالی کا فیصلہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لبنان...

: جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی خبروں پر چہ مگوئیاں تیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی...

کترینہ کیف کی فلمی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی دوبارہ فلموں یا...

صومالی ریفری کی جبری واپسی پر وطن میں پرتپاک استقبال

صومالیہ کے معروف فٹبال ریفری عمر عبدالقادر ارتان کو...

سعودی عرب میں ماہی گیروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کشتیوں کا منصوبہ

سعودی عرب کے پائیدار زرعی اور دیہی ترقیاتی پروگرام، ریف السعودیہ نے ماہی گیروں کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس کے تحت چھوٹی کشتیوں کو جدید انجن اور سیٹلائٹس سسٹمز سے لیس کیا جائے گا تاکہ خطرناک حالات میں فوری سگنل بھیجا جا سکے۔

منصوبے کا مقصد ماہی گیروں کی حفاظت، پیداوار میں اضافہ اور فشنگ کے شعبے میں پائیدار آمدن فراہم کرنا ہے۔ مکہ، مدینہ، تبوک، عسیر، جازان اور حدودِ الشرقیہ میں پہلے ہی 450 میرین انجن اور تقریباً 1000 سیٹلائٹس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ریف السعودیہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام ماہی گیروں کو جدید آلات سے بااختیار بنانے اور روایتی فشنگ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، اور سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق معاشی ترقی اور پائیداری کو فروغ دے گا۔