ذات صلة

جمع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہونے کا خدشہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بنگلادیش ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتی تو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو تقریباً 325 کروڑ ٹکا کا مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی بی کو اپنی سالانہ آمدن کا قریب 60 فیصد حصہ براڈکاسٹنگ رائٹس اور اسپانسرشپ کی مد میں حاصل ہوتا ہے، جو ورلڈ کپ میں عدم شرکت کی صورت میں شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش اور بھارت کے درمیان مستقبل کی دوطرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سال دوطرفہ سیریز شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔