ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی ادویات کے کئی بیچز ضبط کر لیے۔ ان میں بخار، جسمانی درد، خواتین کے امراض اور انزائٹی کے علاج کی ادویات شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ان ادویات کے لیبلز پر کراچی، لاہور اور قصور کی کمپنیوں کے پتے درج تھے۔ پنجاب کی مارکیٹوں سے انزائٹی کا جعلی انجکشن بھی پکڑا گیا۔ مزید برآں امراضِ نسواں کی ایک دوا کا بیچ نمبر 41160 جعلی قرار دیا گیا جبکہ بیچ نمبر PE-42 جعلی اور WSM-27 سب اسٹینڈرڈ ثابت ہوا۔