ذات صلة

جمع

وژن 2030 کے تحت جدہ تاریخیہ کی عالمی مقبولیت میں اضافہ

سعودی عرب کے تاریخی شہر جدہ کے قدیم علاقے...

مکہ میوزیم میں گیارہویں صدی ہجری کے نادر قرآن نسخے کی نمائش

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن...

بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد مشکلات کا سامنا تھا: انجلینا جولی کا انکشاف

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سابق شوہر بریڈ...

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیںc

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 برس کی عمر میں...

میسی خاندان کی وضاحت، والد کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد خورخے...

لاہور قلندرز نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کر دی

لاہور قلندرز نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے فرزان کی اپنے کپتان شاہین آفریدی سے ملاقات کی خواہش پوری کر دی۔

گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ سے تعلق رکھنے والے فرزان نے ایک ویڈیو پیغام میں شاہین آفریدی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ٹیم انتظامیہ نے خصوصی طور پر اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے فرزان کو گراؤنڈ میں مدعو کیا۔

اس موقع پر فرزان کی ملاقات شاہین آفریدی اور ثمین رانا سے ہوئی، جہاں کپتان نے بچے کے نام کی دستخط شدہ ٹی شرٹ بھی تحفے میں دی۔ فرزان نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر لاہور قلندرز کا میچ بھی دیکھا۔

بچے کے اہل خانہ نے اس اقدام پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔