بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے اسپنر کلدیپ یادیو کو مسلسل ٹیم سے باہر رکھنے پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تو وہ ریٹائرمنٹ پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب سابق اسپنر روی چندرن اشون نے بھی کلدیپ کو مسلسل نہ کھلانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے اضافی بیٹنگ صلاحیت کے باعث دیگر آل راؤنڈرز کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں کلدیپ یادیو کو ایک بار پھر پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں مل سکی۔
