ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

لندن میں مذہبی شناخت پر بچے کے ساتھ نامناسب سلوک کا معاملہ

لندن کے ایک پرائمری اسکول میں آٹھ سالہ ہندو طالب علم کو پیشانی پر تلک لگانے پر ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ اسکول چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق سماجی تنظیم انسائٹ یوکے نے بتایا کہ اسکول کے عملے نے بچے سے اس مذہبی نشان کے بارے میں بار بار وضاحت مانگی اور دورانِ وقفہ اس کی غیر معمولی نگرانی کی گئی۔

اس رویے کے نتیجے میں بچہ خوفزدہ ہو گیا اور کھیل کود سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس اسکول میں مذہبی بنیادوں پر دیگر بچوں کے ساتھ بھی امتیازی سلوک کے واقعات سامنے آئے ہیں۔