ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

’گریز ایناٹمی‘ اور ’یوفوریا‘ کے اداکار ایرک ڈین انتقال کر گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ایرک ڈین 53 سال کی عمر میں لاعلاج بیماری ’ایمیوٹروپک لیٹرل سکلروسیس‘ (اے ایل ایس) کے باعث چل بسے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرک ڈین نے طویل عرصے تک بیماری کا مقابلہ کیا اور اس دوران آگاہی اور تحقیق کے لیے بھی کام کیا۔ وہ اپنی بیوہ ریکبیکا گائے ہارٹ اور دو بیٹیوں، بلی اور جارجیا، کو چھوڑ گئے۔

ایرک ڈین نے کیریئر میں ’گریز ایناٹمی‘ سے شہرت حاصل کی اور ایچ بی او کے شو ’یوفوریا‘ میں کال جیکب کے کردار سے بھی مداحوں کے دل جیتے۔ انہوں نے سیریز ’بریلینٹ مائنڈز‘ میں فائر فائٹر کا کردار بھی ادا کیا، جو اے ایل ایس سے متاثرہ دکھایا گیا تھا۔

گزشتہ سال ایرک ڈین نے بیماری کی تشخیص کا اعلان کیا تھا اور بعد میں کئی جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا کیا۔