ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

شاہین آفریدی کا اسلام آباد میں افطار ڈنر

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنر میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ لگایا گیا تھا، جس کا تیسرا روز بارش کی وجہ سے متاثر ہوا۔

لاہور قلندرز اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے تاکہ پی ایس ایل کی تیاری مکمل کی جا سکے۔