ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بلدیہ مواچھ گوٹھ واقعہ: وزیراعلیٰ سندھ کا فوری نوٹس

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو فوری کارروائی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد سہولت فراہم کی جا سکے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، اس حادثے میں دیوار گرنے کے باعث 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دوسری منزل کی چھت پہلی منزل پر آ گری۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ عمارت رہائشی نہیں تھی۔

یہ واقعہ حالیہ بارشوں کے بعد پیش آنے والے خطرات کی ایک اور مثال ہے، جس نے شہر میں خستہ حال عمارتوں اور حفاظتی اقدامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔