ذات صلة

جمع

جدہ عازمینِ حج کا پہلا استقبال مرکز کیسے بنا؟

جدہ تاریخی طور پر وہ شہر رہا ہے جو...

علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں مقبول شارٹ...

آرسنل کی فتح میں پاکستانی ماہرِ طب کا کردار سامنے آگیا

انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم آرسنل کے ہیڈ...

ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کے درمیان...

پی ایس ایل 11 میں بڑا فیصلہ، ڈرافٹ کے بجائے آکشن سسٹم متعارف

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن اب ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق اس تبدیلی سے ٹیمیں زیادہ متوازن ہوں گی اور کھلاڑیوں کو بہتر مالی مواقع ملیں گے۔

نئے سیزن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ جیسے قوانین ختم کر دیے گئے ہیں۔ ہر فرنچائز آکشن سے قبل چار کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی، تاہم ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی ریٹین کیا جا سکے گا۔

نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں کو بھی چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہر ٹیم ایک غیر ملکی کھلاڑی کو براہِ راست سائن کر سکے گی، بشرطیکہ وہ 2025 کے سیزن کا حصہ نہ رہا ہو۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور چند میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔