ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بنگلادیش میں طالبعلم رہنما کے قتل پر ہنگامے، ڈھاکا میں شدید احتجاج

بنگلادیش کے انقلابی طالبعلم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے بعد دارالحکومت ڈھاکا اور دیگر شہروں میں شدید احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، جن میں بھارت مخالف نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے ڈھاکا کے کارواں بازار میں واقع دو اخبارات کے دفاتر کو آگ لگا دی، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ شریف عثمان کے قتل میں ملوث افراد کو فوری طور پر سزا دی جائے اور انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ حکام کے مطابق عثمان ہادی کو انتخابی مہم کے دوران موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی ماری تھی، وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے اور واقعے میں اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اس قتل کو انتخابات کو متاثر کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہفتہ کو یومِ سوگ منایا جائے گا۔