یارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستانی خواتین میں شادی میں تاخیر موٹاپے کے امکانات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے۔ سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلا کہ شادی کے بعد وزن بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، تاہم جو خواتین 23 سال یا اس کے بعد شادی کرتی ہیں ان کی صحت بہتر رہتی ہے۔ ماہرین کے مطابق تاخیر سے شادی کرنے والی خواتین کو تعلیم، صحت اور غذائیت سے متعلق بہتر فیصلے کرنے کا موقع ملتا ہے، جس کا فائدہ نہ صرف ان کی اپنی صحت بلکہ بچوں کی نشوونما پر بھی پڑتا ہے۔