کراچی کے ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے ہالی ووڈ فلم ڈیون پارٹ 2 کے ساؤنڈ ٹریک پر اپنی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں گریمی ایوارڈ جیت لیا۔ وہ ساؤنڈ انجینئرنگ کے شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ طوریس حبیب نے اس کامیابی کو پاکستان کے لیے فخر قرار دیا۔ یاد رہے اس سے قبل 2022 میں عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔