ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔