ذات صلة

جمع

بازوں کی نیلامی میں مقابلوں کی نئی شرط متعارف

انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن نے 2026 کی نیلامی کے...

جیرڈ لیٹو پر چار خواتین کے جنسی زیادتی کے الزامات

امریکی اداکار و گلوکار جیرڈ لیٹو پر چار خواتین...

فہد شیخ نے محمد احمد سے بدسلوکی کا الزام مسترد کردیا

پاکستانی اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد...

کپتانی گئی، پاکستان کے لیے جذبہ نہیں: عماد بٹ

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے...

سعودی عرب میں معیار زندگی میں نمایاں بہتری

کوالٹی آف لائف پروگرام سینٹر کی تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں معیار زندگی میں نئے بلندیوں کو چھو لیا گیا ہے۔ سروے میں سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور زائرین کی آراء شامل ہیں اور پانچ بڑے شہروں ریاض، جدہ، الخبر، مدینہ منورہ اور ابھا میں سروے کیا گیا۔

رپورٹ میں دکھایا گیا کہ 2016 میں 12.3 فیصد بے روزگاری 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 6.8 فیصد پر آگئی، جبکہ خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت 36.4 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ اوسط عمر 74 برس سے بڑھ کر 79 برس ہوگئی اور سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

سی ای او خالد البکر کا کہنا ہے کہ معیار زندگی کو بہتر بنانا قومی حکمت عملی کا حصہ ہے اور شہری، مقیم غیرملکی اور وزیٹرز سماجی، تفریحی اور اقتصادی فوائد سے مستفید ہو رہے ہیں۔