پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب ان کے نئے ڈرامے “پامال” کا ٹیزر سامنے آیا، جس میں وہ اداکار عثمان مختار کے ساتھ نظر آئیں۔ عثمان مختار کو سوشل میڈیا پر “خوش قسمتی کا ستارہ” کہا جاتا ہے، کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارائیں عموماً جلد شادی کر لیتی ہیں۔ صبا قمر نے ماضی میں اپنی زندگی کو “ادھوری” قرار دیا تھا، لیکن اب مداحوں کا خیال ہے کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ کچھ صارفین نے تو انہیں پیشگی مبارک باد بھی دے دی۔