ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

رحیم یار خان سانحہ: امدادی رقم کی تقسیم کے دوران چھت گرنے کا مقدمہ درج

رحیم یار خان میں امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ امدادی ادارے کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ڈیوائس ایجنٹ سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی پی او عرفان سمو کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر محفوظ جگہ یعنی دکان کی چھت پر رقم تقسیم کرنے کا انتظام کیا، جسے مجرمانہ غفلت قرار دیا گیا ہے۔ اسی غفلت کے باعث چھت گرنے سے متعدد خواتین جاں بحق اور کئی زخمی ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس حادثے میں 8 خواتین جان سے گئیں جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔