جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت لیما سے تقریباً 800 کلومیٹر شمال میں کاجمارکا ریجن کے علاقے سان جوآن میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
