ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

پاکستان بحریہ کا جدید جہاز پی این ایس خیبر جدہ اسلامک پورٹ پہنچا

پاکستان بحریہ کے جدید جہاز پی این ایس خیبر نے پیر کو جدہ اسلامک پورٹ کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی کمیونٹی، پروفیشنلز اور میڈیا سے وابستہ افراد کو جہاز کی جدید صلاحیتوں اور اہم خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

دورے کے موقع پر پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر کمانڈر علی رضا نے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی، رائل سعودی نیول فورسز ویسٹرن ریجن کے حکام، قونصلیٹ افسران اور کمیونٹی ارکان کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور پاک سعودی فرینڈ شپ کا کیک کاٹا گیا جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

کمانڈنگ آفیسر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر شعبے میں مستحکم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

پی این ایس خیبر ایک اسٹیٹ آف آرٹ نیول یونٹ ہے جو سمندر کے اندر، اوپر اور فضا میں دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا بنیادی کام سب میرین کی تلاش اور مقابلہ ہے، اور یہ جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ یہ جہاز استنبول شپ یارڈ میں تعمیر کیے گئے چار آف شور جہازوں میں سے دوسرا ہے اور جنوری 2026 میں پاکستان بحریہ کے حوالے کیا گیا۔ جدہ آنے سے پہلے پی این ایس خیبر نے ترکیہ کی نیول بیس گلچک کا دورہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 2018 میں چار ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اس منصوبے کے تحت ترکیہ میں دو جہاز بابر اور خیبر مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی دو جہاز پاکستان میں تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن میں پی این ایس بدر لیڈنگ جہاز اور پی این ایس طارق شامل ہیں۔

یہ دورہ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان برادرانہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔