ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں خاص اہمیت حاصل ہے، جہاں انہیں نہ صرف تاریخی علامت سمجھا جاتا ہے بلکہ کھیلوں اور مقابلوں کا بھی حصہ بنایا جاتا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق اونٹوں کی تربیت ایک باقاعدہ اور منظم عمل ہے، جس میں انہیں صحت مند رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک، صاف پانی، طبی سہولیات اور حفاظتی ٹیکے فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ ریس کے لیے تیار رہ سکیں۔

مقابلوں میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے والے اونٹوں اور ان کے تربیت کاروں کو انعامات سے نوازا جاتا ہے، جبکہ اس شعبے میں مہارت اور تجربہ کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔

نجران میں موجود ریسنگ ٹریک نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے بلکہ مقامی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، جس سے علاقے کی ثقافتی روایت بھی محفوظ رہتی ہے۔