ذات صلة

جمع

الغاط نیشنل پارک: قدرتی حسن اور حیاتیاتی تنوع کا شاندار مرکز

ریاض ریجن کے مشرق میں واقع الغاط نیشنل پارک...

ملک بھر میں خسرہ سے 71 اموات، ہزاروں کیسز رپورٹ

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال ملک...

فنکاروں کی تضحیک ناقابلِ قبول ہے، بشریٰ انصاری کا فردوس جمال پر ردِعمل

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی فنکار فردوس جمال...

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلادیشی اسکواڈ کا اعلان

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے...

کراچی میں ہلکی بارش، ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

کراچی کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور گارڈن میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک شہر کا مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم ساحلی مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔