ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے لیے قطر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج دوحہ میں ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ ہوں گے، جہاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پہلے ہی موجود ہیں۔

اجلاس اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی کشیدگی اور فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کے پس منظر میں بلایا گیا ہے، جس میں او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتہ قبل دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی۔ پاکستان اور دیگر ممالک نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔