ذات صلة

جمع

محمد یوسف کی اکیڈمی میں بچوں کو بیٹنگ کے گر سکھانے کا آغاز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور وہ مختلف کرکٹ اکیڈمیوں میں بچوں کو بیٹنگ کی بنیادی تکنیک سکھا رہے ہیں۔

محمد یوسف نے مختلف عمر کے گروپس کے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے اہم نکات سمجھاتے ہوئے کہا کہ مضبوط بنیاد ہی ایک اچھے کرکٹر کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے کھلاڑی تینوں فارمیٹس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے اور آج کے دور میں کرکٹ زیادہ تر بیٹنگ کے گرد گھوم رہی ہے، جہاں اسکورنگ ریٹس بھی بہت بلند ہو چکے ہیں۔

سابق کپتان کے مطابق جدید کرکٹ میں بیٹنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے، اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو ابتدا ہی سے صحیح تکنیک پر توجہ دینا ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔