ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

غزہ سے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالگی، تین کی باقیات اب بھی لاپتہ

حماس نے ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دی جس کی شناخت فرانزک ماہرین نے منی گوڈارڈ کے طور پر کی۔ وہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے اور ان کی لاش غزہ لے جائی گئی تھی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اب بھی تین یرغمالیوں کی باقیات غزہ میں موجود ہیں، جبکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام لاشوں کو واپس لانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ اکتوبر کی جنگ بندی کے دوران حماس نے 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل نے تقریباً دو ہزار فلسطینی قیدیوں کو چھوڑا تھا۔