ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

عسیر میں ماحول دوست میوزیم، قدرتی ورثے کا نایاب تحفہ

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں مقامی ماہر ماحولیات لاحق آل ھادی نے وادی میں ایک منفرد ماحول دوست میوزیم قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد ماحولیات سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور قدرتی و ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا ہے۔

رجال المع گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے لاحق آل ھادی نے اپنے کھیت کے کنارے 68 سے زائد اقسام کے نایاب اور خطرے سے دوچار پودے اور درخت لگائے ہیں۔ میوزیم میں شہد کی مکھیوں، مقامی پھولوں، روایتی زرعی آلات اور مٹتے ہوئے بیجوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر بیج زمین میں امید کا ایک نیا آغاز ہے، اور ان کی کوششوں کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں، جیسے پرندوں کی واپسی اور سبزے میں اضافہ۔

میوزیم میں عسیر کے فنِ تعمیر میں استعمال ہونے والے پتھروں کے لیے بھی خصوصی پویلین بنایا گیا ہے، جو ریجن کی ثقافتی تاریخ کا آئینہ دار ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے بلکہ مقامی ماحول کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔