ذات صلة

جمع

سعودی عرب کا لبنان سے برآمدات کی بحالی کا فیصلہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لبنان...

: جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی خبروں پر چہ مگوئیاں تیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی...

کترینہ کیف کی فلمی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی دوبارہ فلموں یا...

صومالی ریفری کی جبری واپسی پر وطن میں پرتپاک استقبال

صومالیہ کے معروف فٹبال ریفری عمر عبدالقادر ارتان کو...

بابر اعظم کا نیا اعزاز: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز مکمل

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔ بابر نے یہ اعزاز اپنے 37ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا، جس میں وہ 8 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز انگلینڈ کے جو روٹ کے ہیں، جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور لبوشین بھی نمایاں بلے بازوں میں شامل ہیں۔

بابر اعظم کی یہ کامیابی پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اور فخر کا لمحہ ہے۔