کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اورنگی ٹاؤن میں سڑک عبور کرنے والی کمسن بچی حادثے کا شکار ہو گئی۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
