ذات صلة

جمع

مکہ میوزیم میں صدیوں پرانے نایاب قرآنی نسخے کی نمائش

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن...

سارہ چوہدری نے شادی ٹوٹنے کی اصل وجہ بتا دی

سابق پاکستانی اداکارہ سارہ چوہدری نے شادی کے بعد...

مومنہ اقبال ہراسانی کیس: پنجاب اسمبلی کے رکن کے خلاف مقدمہ درج

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں اور...

حج انتظامات: مکہ مکرمہ میں غیر حج ویزہ افراد کے قیام پر سخت پابندیاں

سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں داخلے اور قیام سے متعلق نئے اور سخت انتظامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق عمرہ، وزٹ اور دیگر ویزوں کے حامل افراد کو 18 اپریل تک مکہ مکرمہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ اس تاریخ کے بعد صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد کو ہی شہر میں قیام کی اجازت ہوگی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانے اور قید کی سزائیں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ 13 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخلہ صرف باقاعدہ اجازت نامے کے حامل افراد کے لیے ممکن ہوگا، تاکہ حج انتظامات کو بہتر اور منظم بنایا جا سکے۔