ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

5 اکتوبر کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت 17 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر مبینہ تشدد کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

سماعت کے دوران دونوں کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور دیگر مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں موجود ہیں۔

عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر کارروائی 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور دونوں کی ضمانت میں بھی اسی تاریخ تک توسیع کر دی۔