ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا فضا علی پر سخت تنقید: رمضان میں ’شیطان کی جانشین‘ کا کردار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) — پاکستانی مارننگ شو میزبان فضا علی اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان کے درمیان سابقہ تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

رمضان کے ابتدائی دنوں میں فضا علی نے اپنی ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر نبیہا کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے معاملے پر گفتگو کی تھی، جس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نبیہا اور ان کے شوہر نے معاملات حل کر کے دوبارہ خوشگوار زندگی گزارنی شروع کر دی۔

اب ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر نے ایک حالیہ ٹک ٹاک انٹرویو میں فضا علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران انہوں نے گویا ’شیطان کی جانشین‘ کا کردار سنبھال لیا۔

حارث کھوکھر نے مزید کہا کہ میاں بیوی کے نجی معاملات کو سوشل میڈیا یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لانا مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے۔ اکثر اختلافات صرف دو افراد کے درمیان انا کا مسئلہ ہوتے ہیں، جنہیں باہمی گفتگو سے حل کیا جا سکتا ہے، لیکن جب خاندان اور سوشل میڈیا شامل ہو جاتے ہیں تو معاملات الجھ جاتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ بہتر یہی ہے کہ میاں بیوی اپنے مسائل خود حل کریں اور کسی تیسرے فریق کو مداخلت کی اجازت نہ دیں۔ حارث کھوکھر نے کہا کہ فضا علی کے ٹی وی پر ان کا نام لینے کے بعد انہیں جواب دینا ضروری محسوس ہوا۔