ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

جازان کے بادلوں سے ڈھکے پہاڑ، قدرتی حسن اور تاریخی ورثے کا امتزاج

جازان کے پہاڑی علاقے بادلوں کی چادر اوڑھے فطری حسن کے دلکش مناظر پیش کر رہے ہیں۔ گھنے جنگلات، متنوع جنگلی حیات، خوشبودار پودے اور کافی کے کھیت یہاں کے قدرتی منظر کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

یہ پہاڑ نہ صرف مہم جوؤں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں بلکہ تاریخ اور ثقافت سے محبت رکھنے والے افراد بھی یہاں قدیم تحریری آثار اور روایتی پتھروں سے بنے دیہات دیکھنے آتے ہیں۔

السروت پہاڑوں میں آرکیسیا اور جنگلی زیتون کے نایاب درخت بھی پائے جاتے ہیں، جو جازان کے ماحولی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہر سال 11 دسمبر کو منائے جانے والے عالمی پہاڑوں کے دن کے موقع پر، یہ علاقے اپنے شاندار مناظر اور متعدل آب و ہوا کی وجہ سے نمایاں نظر آتے ہیں۔