پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز 2026 کیلئے 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے جبکہ عبدالصمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے جاپان میں ہوگا۔ قومی اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے، جبکہ چند کھلاڑی پہلی بار بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے منتظر ہیں۔
پی سی بی کے مطابق منتخب کھلاڑیوں کی اکثریت آئندہ وائٹ بال تربیتی کیمپ میں بھی شرکت کرے گی، جہاں ٹیم کو ایونٹ کیلئے تیار کیا جائے گا۔
