برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے استعفے سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں، خاص طور پر ان کے قریبی مشیر مورگن مک سوینی کے استعفے کے بعد دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
اگرچہ کابینہ کے زیادہ تر وزرا وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم اسکاٹ لینڈ لیبر کے رہنما انس سرور نے قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایپسٹین فائلز منظرِ عام پر آنے کے بعد سیاسی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے، سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے مبینہ روابط نے تنازع کو ہوا دی ہے۔
