ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تاخیر کا شکار، مقررہ وقت گزر گیا

سانحہ سوات کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ تین رکنی انکوائری کمیٹی سات روزہ ڈیڈ لائن کے باوجود رپورٹ پیش نہ کر سکی۔ ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کے 50 سے زائد اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، جن میں ریسکیو، پی ڈی ایم اے، ریلیف، آبپاشی، اور ٹی ایم اے شامل ہیں۔

کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز میں جمع کروا دی جائے گی۔ یاد رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں پھنس کر 13 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔